شرائط و ضوابط
آخری تجدید: نومبر 2026
اہم قانونی وضاحت اور لاتعلقی (Important Disclaimer)
کام والا ایک ویب سائٹ پورٹل ہے جو کہ کسٹمر اور کاریگر کے درمیان رابطہ اور آسانی پیدا کرتا ہے۔ اس میں کسٹمر کے کسی بھی نقصان یا فراڈ کا کام والا ذمہ دار نہیں۔ کسٹمرز اور کاریگر کام شروع کروانے سے پہلے اپنی مکمل تسلی خود کریں اور پیسوں کا لین دین آپس میں باہمی رضامندی سے طے کر لیں، اس میں کام والا کمپنی کوئی ذمہ دار نہیں۔
1. ویب سائٹ پورٹل اور سہولت کار کی حیثیت
کام والا ایک آزاد آن لائن ویب سائٹ پورٹل ہے جو صارفین کو خود مختار کاریگروں سے جوڑنے کے لیے رابطہ اور آسانی فراہم کرتا ہے۔ کام والا پر رجسٹرڈ کاریگر آزاد پیشہ ور افراد ہیں اور کمپنی کے ملازم یا قانونی ایجنٹ نہیں ہیں۔
2. عدم ذمہ داری برائے نقصان، فراڈ یا تنازعہ
کسی بھی سروس کے دوران یا بعد میں پیش آنے والے کسی بھی مالی نقصان، گھریلو اشیاء کی خرابی، چوری یا فراڈ کے معاملات میں کام والا کمپنی اور اس کی انتظامیہ کسی صورت فریق یا ذمہ دار نہیں ہوگی۔ کسٹمر اور کاریگر کام سپرد کرنے سے قبل ایک دوسرے کی شناخت اور کارکردگی کی اپنی سطح پر مکمل تسلی کے خود ذمہ دار ہیں۔
3. پیسوں اور معاوضے کا باہمی لین دین
تمام تر مالی معاملات، مزدوری کی اجرت، سپیئر پارٹس کے اخراجات اور ادائیگی کا طریقہ کار کسٹمر اور کاریگر باہمی رضامندی سے طے کریں گے۔ کام مکمل ہونے اور کسٹمر کی تسلی کے بعد کسٹمر براہ راست کاریگر کو رقم ادا کرے گا۔ کام والا کمپنی کسی مالی ادھار یا لین دین کی ضامن نہیں ہے۔
4. قیمت اور کوٹیشن کا شفاف نظام
کاریگر کو معائنے کے بعد اصل کام اور سامان کی بنیاد پر تخمینہ دینا ہوتا ہے۔ کوئی کاریگر کسٹمر کی باقاعدہ منظوری کے بغیر طے شدہ قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتا۔ کسٹمر کو ایپ میں کوٹیشن قبول یا مسترد کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
5. نقد ادائیگی بعد از تسلی
معمول کے مطابق تمام تر ادائیگیاں کام تسلی بخش مکمل ہونے کے بعد براہ راست نقد (Cash on Service) یا کسٹمر کی رضامندی سے ایزی پیسہ / جاز کیش کے ذریعے ادا کی جاتی ہیں۔
6. منسوخی کی پالیسی
کسٹمر کاریگر کے گھر سے روانہ ہونے سے قبل کسی بھی وقت بغیر کسی فیس کے بکنگ منسوخ کر سکتا ہے۔

